Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بہانہ بازی سے طلبہ اور نوجوانوں کو دور رہنے کا مشورہ

بہانہ بازی سے طلبہ اور نوجوانوں کو دور رہنے کا مشورہ

سخت محنت سے درخشاں مستقبل، دفتر ’سیاست‘ میں ڈاکٹر نعیم جاوید کا لکچر
حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) طلبہ اور نوجوان طبقہ کو بہانہ سازی سے گریز کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ منزل کیلئے نشانہ بناکر کامیابی حاصل کرنا چاہیئے۔ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ کے ساتھ اقدامات کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نعیم جاوید بانی ھدف سعودی عربیہ نے یہاں ’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال میں طلباء ونوجوانوں کے سمینار میں توسیعی لکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا صحیح استعمال اور ممکنات کی دنیا کا خیال کسی بھی فرد کو اونچا مقام دلاسکتا ہے۔ علامہ اقبال کے اشعار کے حوالہ سے جس میں انہوں نے نوجوانوں کو پیام دیا ہے اس سے درس لیتے ہوئے اگے بڑھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے’ بہانہ سازی سے بہادری تک ‘ کے زیر عنوان اپنے لکچر میں نئی نسل کو اپنی خامیوں کو دور کرکے خوبیوں کو اُجاگر کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب نعیم جاوید جو سائیکالوجی میں ڈاکٹریٹ کئے ہیں کہا کہ شخصیت سازی کیلئے انسان کو اپنے حواس خمسہ کا پورا استعمال کرنا چاہیئے۔ تاریخ ساز کتابوں کے حوالہ سے نوجوانوں کو ان کتابوں کو جو انٹر نیٹ پر دستیاب ہیں مطالعہ کرتے ہوئے درس حاصل کرنے کا انہوں نے مشورہ دیا۔مسٹر ایم اے حمید نے مختلف مسابقتی امتحانات کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے تمثیلی امتحان کے ذریعہ سوالات کو سمجھنے اور کامیابی کے گُر بتائے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کے سوالات کا مسٹر نعیم جاوید نے نہایت تشفی بخش جواب دیا اور نوجوان نسل کو انٹرویو کی تیاری کس طرح کرنا چاہیئے بتلایا۔ جناب ہدایت اللہ اور محمد معید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت گروپ I۔II اور III کے امتحانات اور محکمہ پولیس اور محکمہ برقی کے تحت تقرر طلب جائیدادوں کی تفصیلات تمام شرکاء کو دی گئیں۔ پروگرام کے انعقاد میں محمد طاہر پاشاہ قادری، ناصر فرحان، زیبا، عرشیہ نے معاونت کی۔ آخر میں ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT