Wednesday , November 14 2018
Home / کھیل کی خبریں / بہترین آئی سی سی انڈر 19 الیون میں پانچ ہندوستانی

بہترین آئی سی سی انڈر 19 الیون میں پانچ ہندوستانی

ٹیم میں 6 ممالک کے کھلاڑی شامل ، آفریقہ کے رینارڈ کو ٹیم کی کمان

دبئی۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈر 19ورلڈ کپ میں مضبوط رہتے ہوئے چوتھی بار خطاب جیتنے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی اتوار کو اعلان بہترین ٹیم میں ٹیم انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اتوار کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد اپنی بہترین الیون ڈیکلیر کی جس میں ہندوستانی ٹیم کے سب سے زیادہ پانچ کھلاڑی شامل ہیں۔ہندستان نے ہفتہ کو آسٹریلیا کو ماؤنٹ مانگني میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر چوتھی بار خطاب جیتا تھا۔آئی سی سی کی بہترین الیون میں بلے بازی آرڈر میں ٹیم انڈیا سے تین بلے بازوں کو لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان پانچ اراکین پر مشتمل سلیکشن بینچ کرتا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹیم کی کمان جنوبی آفریقہ کے کپتان رینارڈ وین ٹوڈر کو دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق موجودہ ٹورنمنٹ میں کینیا کے خلاف 143 رنوں کی پاری کے ساتھ رینارڈ نے 348 رنز بنائے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دوسرے کپتانوں کی موجودگی میں ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ رینارڈ کے علاوہ آفریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ماکویتو کو آئی سی سی ٹیم کا وکٹ کیپر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن (338 رنز) جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی (12 وکٹس) کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔افغانستان کے لیگ اسپنر قیس احمد (14 وکٹس) نے بھی الیون میں جگہ بنائی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایلس ایتھاجے کو 12 واں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے ۔وہ ٹورنامنٹ میں 418 رن کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ہیں جنہوں نے سری لنکا اور کینیا کے خلاف سنچری بنائی تھی ۔ٹیم اس طرح ہے :پرتھوی شا ہ(ہندستان )، منجوت کالرا (ہندستان)، شبھم گل (ہندستان )، فن ایلن (نیوزی لینڈ)، رینارڈ وین ٹوڈر (جنوبی افریقہ، کپتان)،واڈلی ماکویتو (وکٹ کیپر، جنوبی افریقہ)، انکول رائے (ہندستان )، کملیش ناگرکوٹي (ہندستان )، گیرالڈ کوئٹجي (جنوبی افریقہ)، قیس احمد (افغانستان)، شاہین آفریدی (پاکستان) ۔12 واں کھلاڑی۔ایلس ایتھاجے (ویسٹ انڈیز)

TOPPOPULARRECENT