Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / بہترین بیٹنگ، کوچ کی مرہون منت پراوین آمرے نے کافی محنت کی تھی، شریاس ایئر

بہترین بیٹنگ، کوچ کی مرہون منت پراوین آمرے نے کافی محنت کی تھی، شریاس ایئر

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس کے خلاف دہلی ڈیرڈیولس کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے نوجوان اوپنر شریاس ایئر نے اپنی نئی کامیابی کو اس ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پروین آمرے کی مرہون منت قرار دیا۔ ایئر نے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رن بناتے ہوئے دہلی ڈیرڈیولس کو 20 اوورس میں 4 وکٹس کے نقصان سے 1

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس کے خلاف دہلی ڈیرڈیولس کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے نوجوان اوپنر شریاس ایئر نے اپنی نئی کامیابی کو اس ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پروین آمرے کی مرہون منت قرار دیا۔ ایئر نے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رن بناتے ہوئے دہلی ڈیرڈیولس کو 20 اوورس میں 4 وکٹس کے نقصان سے 190 رن کے بھاری اسکور پر پہنچا دیا تھا۔ ممبئی کے ساتھ رانجی کے کامیاب سیزن کے بعد دہلی ڈیر ڈیولس کیلئے 6 میچ کھیلتے ہوئے 227 رن بنا چکے ہیں۔ 20 سالہ ایئر نے آمرے کی بھرپور ستائش کی جو انچی ٹروفی کیلئے ممبئی کے کوچ بھی ہیں۔ فیروز شاہ کوٹلہ گراونڈ پر دہلی ڈیرڈیولس کی 37 رن سے کامیابی کے بعد ایئر نے کہا کہ ’’اس کا کریڈٹ انہیں (آمرے کو) جاتا ہے، جنہوں نے اس کھیل سے قبل مجھ پر کافی محنت کی تھی اور ہم نے تکنیک اور مہارت کیلئے کافی مشقت کی تھی۔ ایئر نے کپتان جین پال ڈومنی کے ساتھ دوسرے وکٹ کی رفاقت میں 154 رن بنائے تھے۔ ایئر جن کا تعلق شہر ممبئی سے ہے، کہا کہ گھریلو ٹیم ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلتے ہوئے انہیں خوشی ہوئی ہے کیونکہ ممبئی کی بولنگ جارحانہ ہے۔ اس طرح ان کے خلاف کھیلتے ہوئے رن بنانا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرڈیولس کے خلاف سنچری نہ بنانے پر افسوس ہے لیکن ٹیم کی کامیابی پر خوشی بھی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT