Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بہترین میزبانی پر اظہار تشکر ‘ایوانکا ٹرمپ کا کے سی آر کو مکتوب

بہترین میزبانی پر اظہار تشکر ‘ایوانکا ٹرمپ کا کے سی آر کو مکتوب

حیدرآباد 19 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر و مشیر ایوانکا ٹرمپ نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے اپنے دورہ حیدرآباد کے موقع پر بہترین میزبانی پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ایک مکتوب کے سی آر کے نام روانہ کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے دورہ حیدرآباد کو جوش و جذبہ سے بھرپور تجربہ قرار دیا ہے ۔ گذشتہ مہینے ایوانکا ٹرمپ نے گلوبل انٹرپرینرشپ کانفرنس میں امریکی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کی تھی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلک نما پیلس میں ایوانکا کیلئے عشائیہ منعقد کیا تھا ۔ ایوانکا نے اپنے مکتوب میں کہا کہ وہ چیف منسٹر کی گرمجوشی سے بھی متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہو ہ فلک نما پیلس میں چیف منسٹر کی جانب سے دئے گئے تحفہ پر بھی اظہار تشکر کرنا چاہتی ہے ۔ وہ تلنگانہ عوام کی گرمجوشی سے متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں پھر دورہ ہندوستان کی منتظر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT