Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بہتر انٹلیجنس سے انتہاپسندی پر قابو پانا ممکن :راجناتھ

بہتر انٹلیجنس سے انتہاپسندی پر قابو پانا ممکن :راجناتھ

جودھ پور۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے داخلی سلامتی میں انٹلی جنس بیورو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کی بہترین خفیہ اطلاعات کی وجہ سے ہی ملک میں دہشت گردی اور نکسل ازم کا صفایا ہورہا ہے ۔ بیورو کے مغربی علاقائی تربیتی مرکز کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا کہ انٹلیجنس بیورو کی اطلاعات کی بنیاد پر کشمیر میں دہشت گردوں کو پکڑا جارہا ہے اور نکسل انتہاپسندی پر بھی قابو پایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی فوج کو درست اطلاعات بیورو سے ہی مل رہی ہے اور فوج کی مہم کی کامیابی بھی اسی پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں کے مارے جانے اور پکڑے جانے سے وادی کشمیر میں حالات بدل رہے ہیں۔اس میں اطلاعات کا اہم رول ہے ۔ شمال مشرق کی بات کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا کہ صورت حال کو معمول بنانے میں سترفیصد کامیابی ملی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT