Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہتر تعلیمی خدمات پر محترمہ عائشہ بیگم کو ایوارڈ

بہتر تعلیمی خدمات پر محترمہ عائشہ بیگم کو ایوارڈ

ظہیرآباد ۔ 14 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ کے ہاتھوں قومی یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر محترمہ عائشہ بیگم صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کو تعلیمی و تدریسی میدان میں انجام دی گئی نمایاں خدمات کے صلہ میں ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج ڈاکٹر سرینواس راجو نے دلی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف کالج بلکہ شہریان ظہیر آباد کیلئے باعث فخر ہے ۔ کالج کے دیگر لکچررس مسرز اشوک کمار ، ڈاکٹر ملکارجن ، ڈاکٹر راج ریڈی ، راجندر کمار ، فرحت نازنین ، محمد جلیل ، سجاتا ، بدر سلطانہ ، محمد توفیق ، محمد مظفر ، رخسانہ بیگم ، محمد افتخار ، محمد حبیب ، محمد احمد ، عرفانہ بیگم اور دوسروں نے بھی محترمہ عائشہ بیگم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ 2009 ء میں بھی سابق ریاستی وزیر جے گیتا ریڈی اور ضلع کلکٹر مسٹر سریش کمار کے ہاتھوں الیکشن کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر توصیف نامہ پیش کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT