Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بہتر شروعات کے بعد جنوبی افریقہ 268/5

بہتر شروعات کے بعد جنوبی افریقہ 268/5

گال 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے آغاز پر مہمان جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہتر شروعات کی اور ابتدائی دو سیشنوں میں سری لنکائی بولروں کے خلاف نہ صرف پُراعتماد بیاٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ اوپنر ڈین ایلگر نے سری لنکا میں سنچری بنانے والے پہلے اوپنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن آخری سیشن میں سری لنکا

گال 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے آغاز پر مہمان جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہتر شروعات کی اور ابتدائی دو سیشنوں میں سری لنکائی بولروں کے خلاف نہ صرف پُراعتماد بیاٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ اوپنر ڈین ایلگر نے سری لنکا میں سنچری بنانے والے پہلے اوپنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن آخری سیشن میں سری لنکائی بولروں نے مقابلہ میں واپسی کرتے ہوئے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم کو 268/5 تک محدود رکھا۔ ہاشم آملہ نے بحیثیت کپتان اپنے پہلے ٹسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا جسے اوپنرس الویرو پیٹرسن اور ایلگر نے صحیح ثابت کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 70 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر پریرا نے پیٹرسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرتے ہوئے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلوائی۔

پیٹرسن آؤٹ ہونے سے قبل 46 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے34 رنز اسکور کئے۔ نمبر 3 پر فاف ڈوپلیسی نے 196 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز اسکور کرنے کے علاوہ دوسری وکٹ کے لئے ایلگر کے ہمراہ 125 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ 195 رنز کے مجموعی اسکور پر ایلگر کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکائی بولروں نے مقابلہ میں واپسی کا آغاز کیا اور مختصر وقفہ میں ہاشم آملہ (11) ، ڈوپلیسی (80) اور اے بی ڈی ولیئرس (21) کی وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو شدید نقصان پہنچایا۔لکمل اور پریرا نے فی کس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT