Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / بہتر مانسون سے مہنگائی میں کمی کا امکان : وزیر فینانس ارون جیٹلی

بہتر مانسون سے مہنگائی میں کمی کا امکان : وزیر فینانس ارون جیٹلی

نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ بہتر مانسون اور غذائی اجناس کی پیداوار میں بہتری سے قیمتوں کی صورتحال بہتر ہوگی ۔ انہوں نے عوامی شعبہ کے بینکوں ‘ رکے ہوئے پراجیکٹس اور خانگی شعبہ کی سرمایہ کاری اور چیلنجس پر اظہار خیال کیا ۔ معاشی اسحتکام ترقیاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے یہ بات واضح کی ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان بیرونی مارکٹوں سے ہونے والے اثرات سے نمٹنے کی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں کرے گا ۔ اجلاس میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن اور سیبی کے صدر نشین یو کے سنہا نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ملک میں معاشی صورتحال اور عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر اظہار خیال کیا ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت کے سامنے اصل چیلنج یہ ہے کہ وہ عوامی شعبہ کے بینکوں کی بحیثیت مجموعی کارکردگی کو بہتر بنائے ۔ رکے ہوئے پراجیکٹس کو کارکرد کیا جائے اور انہیں معاشی طور پر موثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خانگی شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال مانسون کے حالات میں بہتر ی کی وجہ سے ہمیں دالوں کی پیداوار میں اضافہ کی امید ہے ۔ دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے نتیجہ میں مہنگائی کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی اور قیمتوں میں کمی آنے کے امکانات روشن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT