Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہتر نتائج کیلئے خصوصی کلاسیس کی ہدایت

بہتر نتائج کیلئے خصوصی کلاسیس کی ہدایت

نارائن پیٹ /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایس سی کے نتائج کا نشانہ صدر فیصد رہنا چاہئے ۔ جس کیلئے تمام صدور مدرسین کو کوشش کرنی ہوگی ۔ محرمہ وجئے لکشمی بائی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محبوب نگر نے نارائن پیٹ میں منعقدہ ڈیویژنل سطح کی صدور مدرسین کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ۔ تشکیل جانچ اول تشکیلی جانچ دوم اور مجموعی جانچ کے نتائج کا اسکول واری جانچ کی اور کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور خاص کر ایس ایس سی نتائج کو بہتر بنانے کیلئے صبح یا شام کے اوقات میں خصوصی کلاسیس کا نظم کیا جائے ۔ استعداد ۔۔۔۔۔ بنیاد پر پیچھے رہنے والے طلباء پر خصوصی تجوہ دیتے ہوئے ان کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔ طلباء کی صد فیصد حاضری کیلئے اساتذہ کو توجہ دینی چاہئے اور کہا کہ مضمون واری مخلوعہ جائیدادوں پر ودیا والیٹروں کی بھرتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ان کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے ان مضامین کے معیار میں مزید بہتری کیلئے صدور مدرسین نگرانی کریں ۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نارائن پیٹ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مدارس کے نتائج کی ترقی کیلئے اور ان سرکاری مدارس کے وقار کی بحالی کیلئے اساتذہ برداری خصوصی توجہ دے ۔ صدر و مدرس ایک مدرسہ کا نہ صرف نگران کار ہوتا ہے بلکہ ذمہ دار بھی ہوتا ہے ۔ سرکاری مدارس میں زیادہ تر خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے طلباء موجود ہوتے ہیں ۔ ان طلباء کی زندگی میں تعلیم کے ذریعہ روشن لانا اساتذہ کا ایک اہم فریضہ ہے ۔ ضلع محبوب نگر کو خواندگی اور معیار تعلیم کے لحاظ سے سرفہرست مقام پر لانا چاہئے ۔ محترمہ وجئے لکشمی بائی ڈی ای او محبوب نگر کی دختر ڈپٹی ڈی ای او اور مختلف اساتذہ تنظیموں کی جانب سے بکدرت گلپوشی کی گئی ۔ اس اجلاس میں ڈیویژن سطح کے ہائی اسکول کے 150 اساتذہ نے شرکت کی ۔ اساجلاس میں پاپیا ڈپٹی ڈی ای او شادنگر وینکٹ ریڈی صدر مدرس ، عبدالواحد ہزاری ، غلام رسول ، عبدالروف حسام الدین ، محمد حسن ، عبدالصمد ، عبود ، کرشنا ، آدم نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT