Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہتر نتائج کیلئے محنت کرنے طلبہ کو مشورہ

بہتر نتائج کیلئے محنت کرنے طلبہ کو مشورہ

کریم نگر /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری ہائی اسکولس میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طلباء کے نتائج خانگی تعلیمی اداروں کے برابر ہونا چاہئے اور اچھے نتائج کی کوشش کرنا چاہئے ۔ مئیر مجلس بلدیہ کارپوریشن ممبر سردار رویندر سنگھ نے طلباء سے خواہش کی ۔ مستقر کریم نگر کی سبپت گیری کالونی میں سرکاری مدرسہ میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طلباء میں خصوصی ( اسپیشل ) کلاسیس کیلئے ہونے والے خرچ کو برداشت کرنے کا انہوں نے تیقن دیا اور پندرہ ہزار روپئے کا چیک بھی مذکورہ مدرسہ کے ذمہ داران کے حوالے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سرکاری مدارس کو میں تبدیلی لانے کا منصوبہ ترتیب دے رہی ہے ۔ جس سے طلباء کا تعلیمی معیار بلند ہوگا اور معیاری عصری تعلیم کے اقدامات پر عمل ہوگا ۔ سردار رویندر سنگھ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ طلباء خانگی مدارس کے طلباء ہی کی طرح جافشفانی اور محنت سے تعلیم حاصل کرنا چاہئے تاکہ ان کا مستقبل شاندار ہو ان کے ہمراہ اشوک ، ،رویندر اور سرینواس بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں مئیر سردار رویندر سنگھ نے 19، 20 ڈیویژن میں ڈرینج کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈرینج کے انسکشن کیلئے مطالبہ کیا اور چیامبرس کے تعمیری کاموں کی بھی جانچ کی اور انہیں جلدی مکمل کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تعمیری کاموں کے معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے قائدین سادا ریتی سرینواس ، نینی کنٹہ یادیا اور سرینو موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT