Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / بہتر چال چلن والے قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم

بہتر چال چلن والے قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم

حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (این ایس ایس) سی پی آئی کے رکن اسمبلی رویندر کمار نے وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ ریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ایسے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جو بہتر کردار کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ کو روانہ کردہ مکتوب میں رویندر کمار نے ان پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کی رہائی کیلئے جو اُصول و ضوابط بنائے گئے ہیں ، ان میں نرمی لاتے ہوئے شفاف اور سادہ عمل اختیار کیا جائے۔ جو قیدی برسوں سے اپنی رہائی کا انتظار کررہے ہیں، انہیں وزیر داخلہ کے اس اعلان سے مسرت ہوئی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال کی عمر پوری کرنے والے قیدیوں کو بھی ان کے بہتر طرز عمل اور چال چلن کو دیکھتے ہوئے رہا کردیا جانا چاہئے اور اب جو قیدی طویل مدت سے علیل ہیں ، انہیں بھی انسانی بنیادوں پر رہا کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ حکومت سے توقع ہے کہ وہ قیدیوں کی بہتری کیلئے پالیسی وضع کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT