Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / بہت سن لی من کی بات، کب کرو گے کام کی بات:اکھلیش

بہت سن لی من کی بات، کب کرو گے کام کی بات:اکھلیش

مین پوری، 16 فروری (سیاست ڈا ٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاست میں ایس پی کانگریس اتحاد کی حکومت بننے کا دعوی کرتے ہوئے وزیر اعظم کا نام لئے بغیر طنز کیا کہ “بہت سن لی من کی بات، کب کرو گے کام کی بات۔وزیر اعلی نے آج یہاں کرہل اسمبلی حلقہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو روکنے اورریاست میں حکومت بنانے کے لئے ایس پی نے کانگریس سے اتحاد کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کشمکش دور کر دی۔ سائیکل تو تیز چلتی ہی ہے اس کے ہینڈل پر ہاتھ کا پنجا لگ جائے تو اس کی رفتار مزید تیز ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان پر الزام لگا کہ کانگریس کو زیادہ سیٹ دے دیں۔ شاید وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ ایس پی کا دل بڑا ہے ۔ اپنے دوست کو زیادہ نشست دے کر اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔ کسی کنجوس سے دوستی کوئی کرکے دیکھے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اچھے دن نہیں لانے کا الزام سماج وادیوں پر لگتا رہا لیکن بی جے پی نے کون سا اچھا دن لا دیا۔ “من کی بات تو بہت کر لی اب کچھ کام کی بات کریں۔انہوں نے اچھے دن کا دلچسپ وعدہ کر کے لوگوں کو لائن میں کھڑا کر دیا، کیا یہی اچھے دن ہیں۔ شاید وہ بھول گئے کہ اچھے دن کا نعرہ بی جے پی کا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے کام اور وعدوں پرریاست کے عوام کو اعتماد ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT