Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بہنوائی کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

بہنوائی کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) مائیلادیوپلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے بہنوائی کی بدسلوکی اور الزام تراشی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ رینوکا جو ونایک نگر علاقہ کے ساکن ملایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 26 جنوری کے دن اپنے جسم کو آگ لگالی ۔ اس خاتون کا بچاؤ کرنے کی کوشش میں اس کا رشتہ دار ہری بھی شدید جھلس گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رینوکا نے اپنی بہن بالامنی کو 2 لاکھ روپئے قرض دیا تھا اور یہ رقم واپس لینے کیلئے اپنی بہن کے گھر گئی تھی ۔تاہم بہنوائی سدانند نے رینوکا کو کافی رسوائی کا نشانہ بنایا  ۔ اس خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے اس کے کردار پر الزام لگایا اور رینوکا کو بدچلن قرار دیا ۔ اس بات سے رینوکا دلبرداشت ہوگئی تھی ۔ رینوکا 9ماہ سے اپنے شوہر سے علحدہ رہنے لگی تھی اور اس کے ہمراہ اس کے بچے بھی تھے ۔ رقم ادا کرنے سے بچنے کیلئے بہن اور بہنوائی کے جھگڑے اور رسوائی سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT