Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / بہن سے چھیڑ چھاڑ پر اعتراض ،2 بھائیوں پر فائرنگ

بہن سے چھیڑ چھاڑ پر اعتراض ،2 بھائیوں پر فائرنگ

بہار شریف ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے ضلع نالندہ میں بدمعاشوں نے 2 نوجوانوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب ان کی بہن کو ہراساں کرنے مزاحمت کی ۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان برسر موقع ہلاک اور اس کا بھائی تشویشناک حالت میں ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ یہ واقعہ کل رات علاقہ نور سرائے پولیس اسٹیشن کے حدود میں سیوان پورہ گاؤں میں پیش آیا ۔ بہار

بہار شریف ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے ضلع نالندہ میں بدمعاشوں نے 2 نوجوانوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب ان کی بہن کو ہراساں کرنے مزاحمت کی ۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان برسر موقع ہلاک اور اس کا بھائی تشویشناک حالت میں ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ یہ واقعہ کل رات علاقہ نور سرائے پولیس اسٹیشن کے حدود میں سیوان پورہ گاؤں میں پیش آیا ۔ بہار شریف کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر سنجے کمار نے بتایا کہ اشوک یادو اور پپو یادو کی زیر قیادت شرپسندوں نے منگل کی صبح ایک لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی ۔ جس پر لڑکی کے بھائیوں گیا گوپے اور نلو گوپے کے اعتراض پر بحث و تکرار ہوگئی تھی ۔ تاہم گذشتہ شب گیا اور لالو اپنے کھیت کو توشہ لے جارہے تھے کہ اشوک اور پپو نے اچانک ان پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مفرور حملہ آواروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا سر قلم
کوئمبتور ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک بہیمانہ واقعہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا سر قلم کردیا اور سر کے ساتھ چلتے ہوئے قریبی پولیس اسٹیشن پہنچا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم چنااپا راجو ( 49 سال ) جو کہ کھیت مزدور ہے گذشتہ چند ماہ سے ایک مقامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات پر اپنی 40 سالہ بیوی سے لڑائی جھگڑا کررہا تھا شوہر کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود وہ ناجائز تعلقات قائم رکھے ہوئی تھی ۔ چنا اپا راج نے دیکھا کہ گذشتہ رات سے اس کی بیوی غائب ہے اور شبہ تھا کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT