Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بہن کی عصمت ریزی کی کوشش، بھائی گرفتار

بہن کی عصمت ریزی کی کوشش، بھائی گرفتار

انسانیت سوز واقعہ کی شکایت پر پولیس بھی حیرت زدہ

انسانیت سوز واقعہ کی شکایت پر پولیس بھی حیرت زدہ
حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) حقیقی بہن کی عصمت ریزی کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو جیل منتقل کردیا۔ یہ شرمناک واقعہ سائبرآباد کے علاقہ حیدر نگر میں پیش آیا۔ جہاں کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے سائی کمار نامی شخص کو جیل منتقل کردیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی شام سائی کمار نے مکان میں اپنی حقیقی بہن 19 سالہ لکشمی کو تنہا پاکر اس کو اپنی حوس کا شکار بنانے کی کوشش کی۔ اس شخص نے اپنی اس حقیقی بہن کو باتوں میں بہلاکر اس کی عصمت ریزی کی کوشش کررہا تھا کہ اس لڑکی نے چیخ و پکار شروع کردی۔ لکشمی کی خوفناک چیخوں کو سن کر پڑوسی جمع ہوگئے اور سائی کمار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس واقعہ کی شکایت وصول ہونے کے بعد پولیس بھی حیرت کا شکار ہوگئی اور ان الزامات کی جانچ کے لئے اسے دو دن کا وقت گزرنا پڑا۔ بالآخر پولیس نے سائی کمار کو جیل منتقل کردیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سائی کمار حیدر نگر علاقہ کی ساکن شنکر اماں بیٹا ہے۔ شنکر اماں اپنے بیٹے سائی کمار بہو مہیشوری اور بیٹی لکشمی کے ہمراہ رہتی تھی۔ سائی کمار ایک خانگی ہوٹل میں ملازمت کرتا ہے۔ اتوار کی شام مکان میں اس کی والدہ اور بیوی رہتی تھی اور حقیقی بہن تنہا تھی جس کا فائدہ اُٹھاکر اس نے اپنی بہن کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT