Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / بہن کی موت سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

بہن کی موت سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) بہن کی موت اور آخری دیدار نہ ملنے کے غم سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد افسر جو پیشہ سے ایک خانگی کمپنی میں ڈی سی ایم ڈرائیور تھا ۔ اوشاپور میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بہن کا 6 فروری کے دن انتقال ہوگیا تھا اور افسر کو اپنی بہن کا آخری د

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) بہن کی موت اور آخری دیدار نہ ملنے کے غم سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد افسر جو پیشہ سے ایک خانگی کمپنی میں ڈی سی ایم ڈرائیور تھا ۔ اوشاپور میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بہن کا 6 فروری کے دن انتقال ہوگیا تھا اور افسر کو اپنی بہن کا آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوا تھا ۔ اس بات سے وہ پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے گھٹکیسر اور بی بی نگر کے درمیان ٹرین کی پٹریوں پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔

نوجوان لڑکی کی نعش برآمد
حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی کی نعش کو پھینک دیا گیا ۔ قباء کالونی کے سنسان علاقہ سے پولیس نے ایک اطلاع پر نعش کو دستیاب کیا جو شبہ کیا جارہا ہے کہ کسی اور علاقہ میں قتل کے بعد یہاں پھینک دی گئی ۔ نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی جاتی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس لڑکی کی عمر 25 تا 30 سال کے درمیان ہوسکتی ہے ۔ جس کے جسم پر کالے رنگ کا پنجابی سوٹ موجود ہے اور شناخت انتہائی مشکل ہے چونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین تا 4 دن قبل اس لڑکی کا قتل ہوا ہوگا ۔ تاہم پولیس نے مبینہ طور پر عصمت ریزی اور قتل کا شبہ ظاہر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT