Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / بہو کو بچانے کی کوشش میں ساس فوت

بہو کو بچانے کی کوشش میں ساس فوت

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) ساس کی جانب سے بہو کو جلانے اور ہراساں کرنے کے واقعات تو عام بات ہے لیکن خودسوزی کرنے والی بہو کو بچانے والی ساس مادناپیٹ کے علاقہ میں فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 65 سالہ راملو اماں جو مادناپیٹ علاقہ کے ساکن انجیا کی بیوی تھی ۔ 24 اگست کے دن راملواماں کی بہو شوبھا رانی نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جس کو بچانے کیلئے یہ ضعیف خاتون نے پوری کوشش کی تاہم دونوں ساس بہو شدید جھلس گئیں کل بہو شوبھارانی فوت ہوگئی تھی اور آج ساس راملو اماں فوت ہوگئی ۔ پولیس مادناپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT