Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / بہو کو ٹکٹ ملنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ برہم ، میڈیا سے الجھ پڑے

بہو کو ٹکٹ ملنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ برہم ، میڈیا سے الجھ پڑے

احمد آباد ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ پربھات سنہہ چوہان مجوزہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کالول اسمبلی حلقہ سے ان کی اہلیہ کے بجائے بہو کو ٹکٹ دینے پر ناراض ہیں ۔ انہوں نے آج برہمی کے عالم میں کیمرہ مین کو پیچھے ڈھکیل دیا اور ایک رپورٹر کو دھمکی دی ۔ مقامی نیوز چیانلس پر ویڈیو کلپس دکھائے گئے جس میں وہ رپورٹر کو دھکے ماررہے ہیں ۔ بی جے پی نے پانچویں انتخابی فہرست میں ان کی بہو کا نام شامل کیا ہے ۔ اس پر برہم رکن پارلیمنٹ پربھات سنہہ چوہان نے امیت شاہ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے بہو کی بجائے کسی مقامی امیدوار کو ٹکٹ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن وہ اہلیہ کوٹکٹ کا مطالبہ کررہے تھے ۔ انہوں نے مکتوب میںیہ الزام عائد کیا کہ ان کا بیٹا ناجائز شراب تیار کرنے والا ہے اور وہ اس کی بیوی جیل جاچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT