Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / بہیر شاہ کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

بہیر شاہ کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

کابل۔11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کے بیٹسمین بہیر شاہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا جب انہوں نے کیریئر کے ابتدائی چار میچوں میں 831 رنز اسکور کیے۔ اسپین گھر کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی نے الوکوزے احمد شاہ ابدالی چار روزہ کرکٹ ٹورنمنٹ میں ناقابل شکست 256 رنز بنانے کے بعد 111،116 اور ناقابل شکست 303 رنز بنا کر چھ اننگز میں اپنا مجموعی اسکور 831 رنز تک پہنچا دیا اور ماضی کے آسٹریلیائی بیٹسمین بل پونسفورڈ کا طویل عرصے سے قائم فرسٹ کلاس ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جنہوں نے ابتدائی چار میچز میں 741 رنز بنائے تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT