Saturday , December 15 2018

بیئراسٹو مسلسل 3 سنچریاں بنانے والے پہلے انگلش بیٹسمین

ایڈنبرا۔11جون (سیاست ڈاٹ کام ) جانی بیئر اسٹو مسلسل تین ونڈے سنچریاں بنانے والے دنیا کے نویں اور انگلینڈ کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ بیئر اسٹو نے مسلسل تین ون ڈے سنچریاں بنانے کا یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ونڈے میں 54 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے حاصل کیا، وہ اس سے قبل اپنی آخری سیریز کے آخری دو میچز میں بھی سنچریاں بناچکے ہیں۔اس فہرست میں پاکستان کے تین کھلاڑی ظہیر عباس، سعید انور اور بابر اعظم موجود ہیں۔ سب سے زیادہ مسلسل 4 سنچریاں کا اعزاز کمار سنگاکارا کو حاصل ہے۔ ہرشل گبز، ابراہم ڈی ویلیئرز، کوئنٹن ڈی کک اور روس ٹیلر بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT