Tuesday , May 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیئرسٹو کی جدوجہد انگلینڈ403 آؤٹ، آسٹریلیا 203/3

بیئرسٹو کی جدوجہد انگلینڈ403 آؤٹ، آسٹریلیا 203/3

پرتھ۔ 15 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جے بئیرسٹو (119) کی اہم سنچری کے بعد آسٹریلیائی گیندبازوں نے واپسی کرتے ہوئے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگز لنچ تک 403 رنز پر سمیٹ دی۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 403 رنز بنائے ۔ کرو یا مرو کے اس میچ میں اس کے بلے بازوں کی کارکردگی کافی حد تک تسلی بخش رہی اور مارک اسٹون نے 56 رنز، ڈیوڈ ملان نے 140 اور بئیرسٹو نے 119 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیائی گیند بازوں نے پہلے دن کی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے دن لنچ تک انگلینڈ کے باقی چھ وکٹ 98 رنزدیکر حاصل کرلئے ۔ تیز گیندباز مچل اسٹارک نے 25.1 اوور میں 91 رنز دیکر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے جبکہ جوش ہیزل وڈ کو 92 رن پر تین وکٹ ملے ۔ پیٹ کمنس نے دو اور ناتھن لیون نے ایک وکٹ لیا۔موجودہ سیریز میں انگلینڈ کے لیے پہلی سنچری بنانے والے ملان اور دوسرے سنچری بنانے والے بئیرسٹو نے واکا میدان پر ریکارڈ 237 رنوں کی شراکت داری کی۔بیئرسٹو کی 48 ٹسٹ میچوں میں یہ چوتھی سنچری ہے ۔ صبح انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کل کے 305 رنز پر چار وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا اور ساری ٹیم 403 رنز پر سمٹ گئی ۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم ابتداء میں لڑکھڑانے کے بعد کپتان اسمتھ (92*) کی شاندار بیٹنگ کے سبب واپسی کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 203/3 بنائے ۔ عثمان خواجہ (50) نے شاندار ہاف سنچری بناتے ہوئے آسٹریلیائی لڑکھڑاتی باری کو کپتان اسمتھ کے ساتھ سنبھالا ۔ سی اوورٹن نے انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹ حاصل کئے ۔

TOPPOPULARRECENT