Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / بیئنت سنگھ قتل مقدمہ : جگتار سنگھ تارا کو عمر قید

بیئنت سنگھ قتل مقدمہ : جگتار سنگھ تارا کو عمر قید

چنڈی گڑھ، 17مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چنڈی گڑھ کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعلی بیئنت سنگھ کے قتل معاملے میں جگتا ر سنگھ تارا کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔تارا کے وکیل نے آج فیصلہ سنائے جانے کے بعد بتایا کہ عدالت نے اس کو عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔اس سے پہلے کل عدالت نے تارا کو اس معاملے میں قصور وار دیا تھا۔ بیئنت سنگھ پنجاب اور ہریانہ سکریٹریٹ کے باہر 31اگست 1995 کو بم دھماکے میں مارے گئے تھے ۔ اس حملہ میں 17 ہ دیگر لوگ بھی ہلاک ہوئے تھے ۔ مہلوکین میں پنجاب پولیس کا سپاہی دلاور سنگھ بھی تھا جس نے انسانی بم بن کر اس واردات کو انجام دیا تھا۔تارا پر اقدام قتل اور مجرمانہ سازش کے مقدمات چل رہے تھے ۔ تارا نے عدالت میں کہا تھا کہ بیئنت سنگھ کے قتل کیلئے اسے کوئی افسوس نہیں ہے ۔ تارا نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اس نے بیئنت سنگھ کے قتل میں استعمال کیلئے کار خریدی تھی اور قتل کیلئے وقت اورجگہ کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے نو افراد کو گرفتار کیا تھا جب کہ اس معاملے میں چھ دیگر ملزمین کو بعد میں عدالت نے مفرور قرار دے دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT