Tuesday , August 14 2018
Home / سیاسیات / بیالٹ پیپرس کے ذریعہ انتخابات کرائے جائیں :شیوسینا

بیالٹ پیپرس کے ذریعہ انتخابات کرائے جائیں :شیوسینا

ممبئی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کامیابی سے چند ایک قدم پیچھے ہے۔ شیوسینا نے بی جے پی پر ای وی ایم مشینس میں چھیڑ چھاڑ اور اس کے استعمال پر خدمات، شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ شیوسینا چیف ادھو ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف ایک مرتبہ بیالٹ پیپرس کا استعمال کریں اور ای وی ایم مشینس کا استعمال نہ کریں۔ قبل ازیں کانگریس قائد مہیش پرکاش نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ای وی ایم مشین سے ووٹ دینے کیلئے جس مخصوص بٹن کا استعمال کیا جائے لیکن وہ ووٹ دوسری پارٹی کو چلا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے آفیشیل ڈاٹا کے بموجب بی جے پی نے 61 نشستوں میں 45 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ کانگریس 53 میں سے 22 نشستیں حاصل کرتے ہوئے دوسرے مقام حاصل کیا۔ رائے شماری کا صبح 8 بجے آغاز ہوا۔ 224 اسمبلی حلقوں میں 58,546 پولنگ اسٹیشنس ریاست میں موجود ہیں اور دو حلقوں میں انتخابات کو جو جیانگر اور راجیشوری نگر میں قبل ازیں ملتوی کردیئے گئے۔ اسی طرح 2,654 امیدوار میدان میں مقابلہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT