Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / بیالٹ پیپر کیساتھ انتخابات کرانے بی جے پی کو مایاوتی کا چیلنج

بیالٹ پیپر کیساتھ انتخابات کرانے بی جے پی کو مایاوتی کا چیلنج

ناگپور۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بجائے بیالٹ پیپر کے ذریعہ کر دکھائے۔ ناگپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اگر بی جے پی یہ سوچتی ہے کہ وہ دیانت دار اور شفاف پارٹی ہے تو ایسی صورت میں اسے ملک میں آنے والے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بجائے بیالٹ پیپر کا استعمال کرنا چاہئے۔ بی جے پی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے خرابیوں کے بارے میں اٹھائے جانے والے مسائل پر خاموش رہتی ہے ۔بی جے پی اور آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت میں دلت ، قبائل، او بی سیزاور اقلیتیں ذات پات اور مذہبی امتیازات کا شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT