Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیاٹنگ سے زیادہ بولنگ کے ناقص مظاہروں پر تشویش: دھونی

بیاٹنگ سے زیادہ بولنگ کے ناقص مظاہروں پر تشویش: دھونی

میرپور 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بولنگ مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کل کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلہ میں قومی بولروں کو خصوصاً اننگز کے آخری اوورس میں بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہندوستان جوکہ کل یہاں آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ 2014 ء کا

میرپور 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بولنگ مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کل کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلہ میں قومی بولروں کو خصوصاً اننگز کے آخری اوورس میں بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہندوستان جوکہ کل یہاں آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ 2014 ء کا افتتاحی مقابلہ پاکستان کے خلاف کھیلے گا، اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ بیاٹنگ کی بجائے بولنگ کے ناقص مظاہرے تشویش کے باعث ہیں اور بولروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ خصوصاً آخری اوورس میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کا کامیاب آغاز کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔

دھونی کے بموجب بھونیشور کمار اور محمد سمیع نے بہت زیادہ ٹوئنٹی 20 مقابلے نہیں کھیلے ہیں تاہم انھیں آئی پی ایل کے تجربہ سے فائدہ ضرور ہوگا۔ دھونی نے یوراج سنگھ اور سریش رائنا کے وارم اپ مقابلوں میں مظاہروں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کا فارم میں ہونا ٹیم کے لئے خوش آئند ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا ہے کہ مجموعی طور پر دو وارم اپ مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ خصوصاً مقابلے کے درمیانی اوورس میں یوراج اور رائنا کی بولنگ ٹیم کے لئے بونس ہے۔ راہنے سے اننگز کے آغاز پر دھونی نے کہاکہ اِس پر غور کیا جارہا ہے لیکن آپ کو قطعی فیصلہ کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT