Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیاڈمنٹن : سریکانت نے ڈنمارک اوپن جیت لیا

بیاڈمنٹن : سریکانت نے ڈنمارک اوپن جیت لیا

اوڈینس ۔22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک اوپن میں ہندوستانی بیاڈمنٹن کھلاڑی کڈمبی سریکانت نے حریف کوریائی کھلاڑی لی ہیون II کو ہراکر تیسرا سوپر سیریز پریمیئر ٹائٹل جیت لیا۔ سریکانت نے 12 سال سینئر حریف کھلاڑی کو صرف 25 منٹ کے مقابلے میں 21-10، 21-5 سے شکست دی۔ انہوں نے عالمی نمبر 8 سریکانت نے حریف لی کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں سریکانت کو ڈنمارک اوپن جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے ہر ہندوستانی فخر محسوس کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT