Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیاڈمنٹن چمپئین شپ فائنل میں سندھو کی شکست

بیاڈمنٹن چمپئین شپ فائنل میں سندھو کی شکست

گلاسگو۔ /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام)پی وی سندھو کی ملک کی پہلی ورلڈ چمپئین بننے کی کوشش آج کامیاب نہ ہوسکی اور ایپیک فائنل میں انہیں جاپان کی نوزومی اکوہارا نے شکست دیدی ۔ یہ مقابلہ آخر تک کافی سخت اور صبر آزما رہا جہاں دونوں کھلاڑی بہتر مظاہرہ کررہے تھے لیکن لمحہ آخر میں سندھو کو شکست ہوئی اور انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ۔ ایک گھنٹہ 49 منٹ کے اس مقابلے میں سندھو کو 19-21, 22-20, 20-22 سے شکست ہوئی ۔ ہندوستان کیلئے یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ پہلی مرتبہ ملک کی 2 شٹلرس نے دو میڈلس حاصل کئے ۔ سائینا نہیوال نے کل سیمی فائنل میں شکست کے بعد برونز میڈل حاصل کیا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پی وی سندھو ے مظاہرہ کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT