Wednesday , October 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیاڈمنٹن چمپین شپ :ہندوستان نے ہانگ کانگ کو ہرایا

بیاڈمنٹن چمپین شپ :ہندوستان نے ہانگ کانگ کو ہرایا

الورسیٹر۔6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں سلور میڈل یافتہ ہی وی سندھو نے ہندوستانی خاتون ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیا ء بیٹمنٹن ٹیم چمپین شپ مقابلے میں ہانگان کو 3-2سے شکست دے کر ہندوستان کو مقابلے میں مثبت شروعات دلائی ہے۔انجری کا شکار ہوئی اولمپکس میں برانز تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال کے مقابلے سے باہر ہونے کے بعد سندھو نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سنگلز مقابلے میں جیت درج کی اور اب سندھو نے ین سککی ریڈی کے ساتھ ڈبلز کا مقابلہ بھی جیت لیا ۔سندھو نے اتوار کو انڈین اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد زبر دست واپسی کرتے ہوئے پہلے سنگلز کے مقابلے میں ہانگ کانگ کی ایپ پوئی این کو ہرایا اور پھر ین سککی ریڈی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنے حریف کو 21-15،15-21،21-14 سے شکست دے دی ۔ہندوستان کا اگلا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT