Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیت الخلاء کی سہولت سے ہی خاندان صحتمند

بیت الخلاء کی سہولت سے ہی خاندان صحتمند

منڈل لنگم پیٹ میں منعقدہ اجلاس سے ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا کا خطاب

یلاریڈی /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیت الخلاء موجود خاندان صحت مند رہتا ہے کہہ کر ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے کہا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے پرملا میں منعقد کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرملا DDF موضع یعنی صد فی صد بیت الخلائیں مکمل کرنے والا علاقہ کے طور پر اعلان کیا ۔ بیت الخلاؤں کی تعمیراتی کیلئے موضع میں 75 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ۔ مسٹر کلکٹر نے علاقہ کی گلیوں سے ہائی اسکول تک آتماگو اور یاترا نکالی جس میں باہر کھلے آسمان کے تلے حاجت سے نجات کا شعور بیدار کرنا مقصد ہے ۔ خاندان میں ماں اگر صحت مند رہے گی تو اس کے بچے بھی صحتمند رہیں گے ۔ اس لئے ہر خاندان میں ہر گھر میں بیت الخلاء ہونے سے ہی تمام افراد خاندان صحتمند ہوں گے ۔ کیونکہ گندگی سے اٹھ کر مچھر ، مکھی اور آب کے ذریعہ ہمارے ہاتھوں سے ہمارے جسم کے اندر جراثیم داخل ہوتے ہیں ۔ اس لئے کھانے سے قبل صابن سے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے ۔ کیونکہ سب سے اہم صفائی ہے ورنہ کچھ بھی نہیں ضلع میں 323 گرام پنچایتوں میں سے 261 مواضعات میں صد فیصد بیت الخلاء مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ باقی اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ دنیا میں 193 ممالک میں 750 کروڑ آبادی ہے اور ان میں 600 ملین کی آبادی باہر کھلے مقامات پر ہی حاجت سے فارغ ہونے کی عالمی صحت ادارہ WHO نے انکشاف کیا ہے۔ اس موقع پر طلباء مختلف تہذیبی پروگرام پیش کئے ۔ کلکٹر نے انہیں انعامات تقسیم کئے ۔ پروگرام میں PD رامچندرم ریڈی منڈل خصوصی عہدیدار دیوی داس ، ایم پی ڈی او شنکر ریڈی EOPRD وینکٹشیم سرپنچ گنگیا ، ایم پی ٹی سی ریکھا ۔ صدر مدرس سمن APM سرینواس مہیندر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT