Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / بیت اللہ کیلئے دنیا کا جدید ترین ساؤنڈ سسٹم نصب

بیت اللہ کیلئے دنیا کا جدید ترین ساؤنڈ سسٹم نصب

مکہ مکرمہ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسجد حرام کا عظیم الشان توسیعی منصوبہ تکمیلی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں حرم بیت اللہ میں دنیا کا بہترین اور جدید ترین ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ نئے ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کی سعادت امیر مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ کے حصے میں آئی۔ مسجد حرام کے آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فارس السعدی نے اس ن

مکہ مکرمہ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسجد حرام کا عظیم الشان توسیعی منصوبہ تکمیلی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں حرم بیت اللہ میں دنیا کا بہترین اور جدید ترین ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ نئے ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کی سعادت امیر مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ کے حصے میں آئی۔ مسجد حرام کے آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فارس السعدی نے اس نئے ساؤنڈ سسٹم کے انتخاب اور تنصیب کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’ساؤنڈ سسٹم کیلئے دنیا بھر سے اس میدان کی غیر معمولی مہارت کی حامل کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا، تاکہ دنیا کی اس بہترین جگہ کیلئے بہترین ساؤنڈ سسٹم فراہم ہو سکے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ

اس اہتمام کے بعد جدید ترین اور بہترین سسٹم منتخب کیا گیا جو اب نصب کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب سے پہلے اس کی مختلف حوالوں سے کثیر جہتی آزمائش کی گئی تاکہ تنصیب کے بعد کوئی عملی مشکل یا کمزوری نہ پیدا ہو۔ ان آزمائشوں کے بعد الحرمین الشریفین کے جملہ معاملات کے نگران شعبے کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس سے حتمی منظوری لے کر تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔ اس نئے ساؤنڈ سسٹم کا مکمل استعمال اتوار کو پہلی مرتبہ نماز مغرب کی اذان سے شروع ہوا۔ اب یہ پوری طرح بروئے کار ہے۔ بیت اللہ کی نئی توسیعات کے بعد بھی یہ ساؤنڈ سسٹم کار آمد رہنے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT