Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بیت المعمرین میں ضعیف افراد کی نامناسب حالت

بیت المعمرین میں ضعیف افراد کی نامناسب حالت

جج نے خود کھانا کھلایا اور اسپتال منتقل کروایا
حیدرآباد 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام )یتیموں اور ضعیف افراد کی دیکھ بھال اور ان کی خدمت کے نام پر غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے چلائے جانے والے بیت المعمرین میں ضعیف افراد کی نامناسب حالت اور ان کے ساتھ نامناسب سلوک کی اطلاع پر آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں ضلع جج سرینواس راو نے کل رات دیر گئے اچانک اس ادارہ کا معائنہ کیا جس پر اس ادارہ میں گزشتہ کئی ماہ سے اس طرح کی صورتحال کا انکشاف ہوا ۔بیمار ضعیف افراد نے ان کی پریشانیوں اور ادارہ کے ذمہ داروں کی جانب سے کی جارہی لاپرواہی سے ضلع جج سرینواس کو واقف کروایا ۔یہ صورتحال دیکھ کر ضلع جج سرینواس خود سکتہ میں آگئے ۔ گڈہارٹ نامی تنظیم یہ ادارہ چلاتی ہے ۔اس خصوص میں ادارہ کی صورتحال پر ضلع جج کو ملی شکایت پر انہوں نے خود اس کا اچانک معائنہ کیا جس کے بعد یہ صورتحال سامنے آئی۔ضلع جج نے خود ان ضعیف افراد کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا اور بیمار ضعیف افراد کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے خود آگے بڑھ کر ان کو گود میں اٹھا کر ایمبولنس تک منتقل کیا۔ جج کے ساتھ عدلیہ کے دیگر اسٹاف اور پولیس بھی موجود تھی۔اس مرکز سے 18ضعیف مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔جج کی ہدایت پر گڈہارٹ نامی تنظیم کے ذمہ داروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT