Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / بیت المقدس سے مسلمانوں کا ایمانی و جذباتی رشتہ

بیت المقدس سے مسلمانوں کا ایمانی و جذباتی رشتہ

مداخلت ناقابل برداشت، ایم بی ٹی کا جلسہ، مقررین کا خطاب
حیدرآباد۔17ڈسمبر(سیاست نیوز) صدر مجلس بچائو تحریک جناب مجید اللہ خان فرحت نے کہاکہ بیت المقدس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایمانی اور جذباتی رشتہ ہے اس میںکسی قسم کی مداخلت مسلمان کسی بھی قیمت پر برداشت نہیںکرسکتا ۔ امریکہ اور اسرائیل کو اس بات کا یقین کرلینا چاہئے کہ وہ مسجد اقصیٰ صبح قیامت تک مسلمانوں کے لئے ایک مقدس مسجد ہی ہے ۔ اسی طرح حکومت ہند اور فرقہ پرست طاقتوں کو یہ بات تسلیم کرلینا چاہئے کہ بابری مسجد صبح قیامت تک مسلمانوں کے لئے ایک مسجد ہے جس سے وہ کبھی دستبرداری اختیار نہیںکرسکتے۔ مسجد اقصی اور بابری مسجد کے متعلق بدگمانیاں پیدا کرنے والے مسلمانوں کی صفوں میںموجود اسلام دشمن عناصر کے لئے ہی تو اللہ تعالی نے قران کریم میں سورۃ منافقون نازل کی ہے۔ہفتہ کی رات میں یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے روبرو مجلس بچائو تحریک کے زیر اہتمام بازیابی مسجد اقصی اور فلسطین کے عنوان پر منعقدہ جلسہ عام سے وہ صدارتی خطاب کررہے تھے۔ ترجمان ایم بی ٹی امجد اللہ خان‘ تحریک کے سینئر قائدین مصطفے محمود‘ الطاف نصیب خان‘ ماجد خان‘ سکندر خان کے علاوہ دیگر بھی موجودتھے۔ جناب عبدالقدوس غوری نے بھی خطاب کیا۔ جناب مجید اللہ خان فرحت نے کہاکہ ہیکل سلیمانی کی تلاش میں اسرائیل مسلمانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہا ہے۔ پچھلے چالیس سالوں میںرونما ہونے والے حالات کا ہمیںجائزہ لینے کی ضرورت ہے جس کے بعد عالمی سازش کا منظر صاف ہوجائے گا۔ انہو ںنے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کو بیت المقدس او ربابری مسجد سے دستبرداری کے لئے مجبور نہیںکرسکتی۔

TOPPOPULARRECENT