Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / بیت المقدس میں عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں: جان کیری

بیت المقدس میں عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں: جان کیری

میڈریڈ ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہیکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے مرکز اور یہودیوں اور مسلمانوں کیلئے مقدس مقام بیت المقدس میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔مشرق وسطیٰ کے دورہ سے قبل آج اسپینی شہر میڈرڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مبصرین کی تعیناتی کی بجائے ضرورت اس بات کی ہیکہ اسرائیل اس علاقے میں ’’جوں کا توں‘‘برقرار رکھنے کے وعدوں کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔ فرانس نے جمعہ کو خطہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس کے علاقے کی غیرجانبدارانہ عالمی نگرانی کی تجویز دی تھی۔ کیری نے کہا: ’’ہم کسی تبدیلی پر غور نہیں کر رہے اور نہ ہی اسرائیل کو ایسا کرنا چاہیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس معاملے میں حالات کو جوں کا توں رکھنے کی اہمیت سمجھتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کوئی سمجھے کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ ’’ہم کوئی بھی نئی تبدیلی نہیں چاہ رہے ہیں ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT