بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی پولیس میں جھڑپیں

یروشلم۔ 25 نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین میں ان دنوں کشیدگی کا مرکز بننے والے شہر بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور صیہونی پولیس کے درمیان تازہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپیں جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المک

یروشلم۔ 25 نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین میں ان دنوں کشیدگی کا مرکز بننے والے شہر بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور صیہونی پولیس کے درمیان تازہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپیں جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر میں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی پولیس نے فلسطینیوں کو ایک احتجاجی ریلی نکالنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے رد عمل میں فلسطینی شہریوں نے دشمن سکیورٹی فورسز پر سنگباری کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ جھڑپیں بیت المقدس میں یہودی معبد پر حملے کے دوران شہید ہونے والے دو فلسطینیوں عدی اور غسان ابو جمل کے گھروں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے بعد شروع ہوئیں۔ خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل فلسطینی شہریوں عدی اور غسان ابو جمل نے ایک یہودی معبد پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ یہودیوں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا تھا۔ جوابی کارروائی میں دونوں فلسطینی حملہ آور بھی شہید ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے بیت المقدس میں دونوں فلسطینی شہداء کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھر میں موجود افراد کو زدو کوب کیا۔ اسرائیل نے دونوں فلسطینی شہداء کے مکانات کو مسمار کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT