Monday , June 25 2018
Home / دنیا / بیت المقدس کی جوں کی توں حالت کااحترام ضروری : پوپ فرانسیس

بیت المقدس کی جوں کی توں حالت کااحترام ضروری : پوپ فرانسیس

ویٹکن سٹی ۔ 8 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے عرب جمہوریہ شام اور جزیرہ نما کوریا پر دوبارہ اعتماد سازی کیلئے بین الاقوامی مساعی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاپائے روم نے خارجہ پالیسی پر اپنے سالانہ خطاب کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے سیاسی قائدین سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کا منفعت یا طاقت کے مقابلے اپنے عوام کے وقار کو برتر و مقدم رکھیں۔ پوپ فرانسیس نے آج تقریباً 185 ملکوں کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے یروشلم ( بیت المقدس) کی جوں کی توں حالت کااحترام کرنے اور ایسی کسی بھی مساعی سے باز رہنے پر زور دیا جس سے عداوت اور مخاصمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انھوں نے عصر حاضر کی عالمی معیشت کو توانائی فراہم کرنے کی غرض سے بچہ مزدور کے استحصال کی مذمت بھی کی ۔ انھوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ عالمی حدت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں اور ترک نیوکلیئر اسلحہ کے مسئلہ پر وسیع تر سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہوجائیں۔ پوپ فرانسیس نے کہا کہ پہلی عالمی جنگ جو 100 سال قبل آج ہی کے دن ختم ہوئی تھی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ کسی جنگ کو محض ’’ڈر خوف کے قانون ‘‘ سے نہیں بلکہ کسی وجہ کے ذریعہ روکا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT