Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / بیت المقدس ہمارے دلوں کی دھڑکن اور آنکھوں کی ٹھنڈک

بیت المقدس ہمارے دلوں کی دھڑکن اور آنکھوں کی ٹھنڈک

القدس کے خلاف جارحیت امریکہ اور اسرائیل کو مہنگی پڑے گی۔ طیب اردغان
انقرہ۔ ترک صدر رجب طیب اردغان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے جارحانہ اقدامات اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش دونوں ملکوں کو مہنگی پڑے گی۔ترک خبررساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق ترک صدر نے امریکہ میں مسلمان کی سب سے بڑا اور منظم تنظیم ’ماس اکنا‘ کے شکاگو میں ہونے والے 16سالانہ اجلاس کے موقع پر بھیجے گئے مکتوب میں لکھا ہے کہ امریکی مسلمان بدترین آزمائشوں‘ خطرات اور نئے چینلنجز سے گذر رہے ہیں۔

یہ امریکی مسلمانوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کی یکسوئی پر غور کریں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں القدس کے حوالے سے حاصل ہونے والی فتح ونصرت نے ایک بار پھر القدس کی اہمیت ثابت کردی ہے ۔ القدس کے دفاع کے لئے پوری مسلم دنیا کو متحرک ہونا چاہئے اور اس کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے 21جنوری کو جنرل اسمبلی کے فورم سے منظور ہونے والی اس قرارداد کی طرف اشارہ کیاتھا جس میں129ملکوں نے القدس کی حمایت کی تھی۔ اس قرارداد میں امریکی حکومت کے القدس کو اسرائیل کا درالحکومت قراردینے کے فیصلے کو باطل قراردیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ القدس ہمارے دلوں کی دھڑکن‘ آنکھوں کی ٹھنڈک ‘ ہماری عزت وناموس او رعالم اسلام کے لئے سرخ لکیر ہے۔

آج عالم اسلام کو القدس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ ترک صدر نے کہاکہ ہم بیت المقدس کے دفاع اور اس کی آزادی کے لئے ہر سطح پر جدووجہد کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس کے میزبان کی حیثیت س او ائی سی کا اجلاس بلاکر مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT