Monday , July 23 2018
Home / دنیا / بیجنگ :سائن بورڈس پر غلط انگریزی کو درست کرنے کی مہم

بیجنگ :سائن بورڈس پر غلط انگریزی کو درست کرنے کی مہم

بیجنگ ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے انگریزی زبان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت کے بین الاقوامی وقار میں اضافہ صرف اسی طرح کیا جاسکتا ہے کہ شہر میں موجود ہر پوسٹر اور سائن بورڈ پر موجود انگریزی زبان میں اگر کوئی غلطیاں ہیں تو اُنھیں فوری درست کرلیا جائے ۔ اس مہم کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) میں روبہ عمل لایا جائے گا جن میں جنگرونگجی کا اہم علاقہ بھی شامل ہے جہاں ملٹی نیشنل کمپنیاں اور ریسرچ انسٹی ٹیوشنس کے دفاتر ہیں۔ علاوہ ازیں وہاں بیرون ممالک کے شہریوں کی بھی کثیرتعداد آباد ہے ۔ شہر میںموجود بیرونی اُمور کے دفتر سے آج یہ اطلاع جاری کی گئی ۔ والینٹرس کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ بالا علاقوں میں موجود تمام پوسٹرس اور سائن بورڈس کو چیک کریں اور اگر اُن میں استعمال کی گئی انگریزی زبان میں کوئی غلطی پائی جائے تو اُسے درست کیا جائے ۔ اس اہم مہم کیلئے اگر عوام اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اپنا تعاون پیش کریں تو حکومت اُن کی شکرگذار ہوگی ۔ ژینہوا خبررساں ایجنسی نے آج یہ بات بتائی ۔بیجنگ میں 2022 ء میں سرمائی اولمپکس منعقد شدنی ہے اور یہ مہم اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT