Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / بیجنگ میں ایک بار پھر شدید دھند پر ریڈ الرٹ

بیجنگ میں ایک بار پھر شدید دھند پر ریڈ الرٹ

بیجنگ ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ میں حالانکہ گذشتہ ہفتہ شدید آلودگی کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی تھی جہاں اسکولس میں بھی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم حالات میں بہتری واقع ہونے کے بعد زندگی معمول پر آ گئی تھی۔ تاہم 22 ملین کی آبادی والے اس شہر میں ایک بار پھر شدید دھند چھانے کی چوکسی جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اس وقت پالیوشن ایمرجنسی رسپانس ہیڈکوارٹرس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو کل صبح 7 بجے تا منگل کے روز دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ یہی نہیں بلکہ چین کے بعض شمالی حصوں میں آتش بازی اور کھلے مقام پر ’’باربیکیو‘‘ غذا تیار کرنے پر بھی امتناع عائد کیا گیا ہے۔ باربیکیو دراصل کوئلہ پر سیخ کباب، بوٹی کباب اور دیگر نان ویجیٹیرین اشیاء کو بھوننے کا نام ہے جو انتہائی لذیذ ہوتی ہیں۔قبل ازیں بھی شدید دھند کی وجہ سے بیجنگ کے تعلیمی اداروں کو دو دن تک بند کرنے کا واقعہ ہوچکا ہے۔ دوبارہ چین شدید دھند کی گرفت میں ہے۔ یہ فضائی آلودگی کا نتیجہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT