Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / بیجنگ کے اپارٹمنٹ میں اتشزدگی، 19 ہلاکتوں کا اندیشہ

بیجنگ کے اپارٹمنٹ میں اتشزدگی، 19 ہلاکتوں کا اندیشہ

شنگھائی، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی راجدھانی بیجنگ میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد آج 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق بیجنگ کے جنوبی داشنگ ضلع میں ہفتہ کی شام زبردست آتشزدگی سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ آگ زیرتعمیر بلڈنگ کے تہہ خانے میں لگی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد اپارٹمنٹ بلاک کے سات منیجر، بجلی محکمہ کے سات ملازمین اور زیرتعمیر عمارت میں کام کررہے چار مزدوروں کو حراست میں لیاگیا ہے ۔ بیجنگ کے کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کائی کیو نے پورے شہر میں تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT