Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بیدار شعور والے ہندو امن کی راہ پر عالمی قائد: جوشی

بیدار شعور والے ہندو امن کی راہ پر عالمی قائد: جوشی

اندور ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری سریش بھیا جی جوشی نے آج کہا کہ بیدار شعور والا ہندو طبقہ خوشحالی ، امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی راہ پر پوری دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔ وہ وشوا سنگھ شیورکا افتتاح کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوؤں کا شعور بیدار ہوگا تو پوری دنیا بیدار ہوگی اور یہ بیداریٔ شعور انسانی کی آزادی کو یقینی بنائے گی۔ ہندو طبقہ خوشحالی، امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی راہ پر پوری دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو غلام بنانا نہیں چاہتے۔ ہمارا طرز زندگی ہر ایک سے محبت پر مبنی ہے۔ ہم کسی سے بھی نفرت نہیں کرتے ۔ آر ایس ایس کے سینئر قائد نے سوامی ویویکانند کے الفاظ دہرائے جنہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان اور ہندوازم کے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کیلئے حفاظت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فلسفوں پر یقین رکھنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT