Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدرمیںگیارہ ہزار ٹیچرس اور لکچررس کے تقررات

بیدرمیںگیارہ ہزار ٹیچرس اور لکچررس کے تقررات

بیدر۔23مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرائمری ‘ ہائی اسکول اور پی یو کالجس میں مخلوعہ 11ہزار ٹیچرس اور لکچررس کے تقررات کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ یہ بات چیف منسٹر سدرامیا نے بتائی ۔ ریاستی کانگریس حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے واقف کرواتے ہوئے چیف منسٹر نے بتایا کہ پرائمری مدارس اور ہائی اسکولوں میں مخلوعہ 9500 ٹیچرس کے بشمول پی یو کالجس

بیدر۔23مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرائمری ‘ ہائی اسکول اور پی یو کالجس میں مخلوعہ 11ہزار ٹیچرس اور لکچررس کے تقررات کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ یہ بات چیف منسٹر سدرامیا نے بتائی ۔ ریاستی کانگریس حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے واقف کرواتے ہوئے چیف منسٹر نے بتایا کہ پرائمری مدارس اور ہائی اسکولوں میں مخلوعہ 9500 ٹیچرس کے بشمول پی یو کالجس میں مخلوعہ لکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔محکمہ پولیس میں مخلوعہ 8500 پولیس ملازمین کے تقررات کئے جائیں گے ۔ 816 پی ایس آئی کے تقررات کرنے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ محکمہ پولیس میں 20فیصد جائیدادیں خواتین کیلئے محفوظ کئے گئے ہیں ۔ وویمنس پولیس اسٹیشن زیادہ سے زیادہ قائم کرنے سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے جہاں بھی ضروری ہوں نئے پولیس اسٹیشن کا آغاز کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ کینٹن سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ریاست کے مختلف ریلوے اسکیمات کیلئے ضروری اراضی فراہم کی جارہی ہے ۔ ریاست میں کسانوں کو آبپاشی کیلئے ہر دن 7گھنٹے 3فیس برقی سپلائی کی جارہی ہے ۔ دن کے اوقات میں 4گھنٹے اور رات کے اوقات میں 4گھنٹے اور رات کے اوقات میں 3گھنٹے برقی سپلائی کی جارہی ہے ۔ برقی ٹرانسفارمرس کو زبردست کرنے کیلئے 100 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT