Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر: بارش متاثرین کیلئے امدادی پیاکیج کا مطالبہ

بیدر: بارش متاثرین کیلئے امدادی پیاکیج کا مطالبہ

بیدر۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر موسمی بارش سے کروڑہا روپئے کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ ضلع بیدر میں متاثرہ کسانوں کیلئے اسپیشل پیاکیج کا اعلان کیا جائے ۔ یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ کسان سبھا نے کیا ہے۔ ضلع صدر سائنا و سکریٹری بابو راؤ نے اس تعلق سے چیف منسٹر کو ایک یادداشت روانہ کرکے مطالبہ کیا کہ نقصانات کا مکمل سروے کیا جائے۔ فی ا

بیدر۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر موسمی بارش سے کروڑہا روپئے کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ ضلع بیدر میں متاثرہ کسانوں کیلئے اسپیشل پیاکیج کا اعلان کیا جائے ۔ یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ کسان سبھا نے کیا ہے۔ ضلع صدر سائنا و سکریٹری بابو راؤ نے اس تعلق سے چیف منسٹر کو ایک یادداشت روانہ کرکے مطالبہ کیا کہ نقصانات کا مکمل سروے کیا جائے۔ فی ایکر 30ہزار روپئے امداد فراہم کی جائے۔ گنے کی مقررہ قیمت روانہ کرنے والے ضلع بیدر کے شکر فیکٹریوں کے ذمہ داروں کے خلاف کیس درج کیا جائے۔
٭٭ بیدر لوک سبھا حلقہ میں اس وقت 100فیصد رائے دہی ہو اس کیلئے بیداری پیدا کرنے کیلئے مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے۔ اس ضمن میں 30مارچ کو صبح 10بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں سویپے کمیٹی کے صدر مسٹر اجول کمار گھوش کی زیر صدارت ارکان کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی اور کہا گیا کہ تمام محکمہ جات کے عہدیدار و ملازمین زیادہ سے زیادہ تعداد میں بیداری پروگرام منعقد کریں۔ بیدر لوک سبھا حلقہ میں اس مرتبہ 100فیصد رائے دہی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ تمام محکمہ جات کی جانب سے منظم کئے جانے والے بیداری پروگرامس کی فہرست پیش کی جائے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خواتین، نوجوان اور کمزور طبقات کے رائے دہندے اس مرتبہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں رائے کا استعمال کریں۔ گزشتہ انتخابات میں جہاں بھی کم رائے دہی ہوئی ہے ایسے مقامات کی شناخت کرکے رائے دہی میں حصہ لینے کیلئے عوام کو راغب کروائیں۔ میٹنگ میں فاریسٹ رینج آفیسر رائے دہی میں حصہ لینے کیلئے عوام کو راغب کروائیں۔ میٹنگ میں فاریسٹ رینج آفیسر مسٹر سنیل پناول، مسٹر پون کمار مالپانی اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT