Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر لوک ایوکت افسران کا دورہ

بیدر لوک ایوکت افسران کا دورہ

منااکھیلی؍23مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بیدر لوک آیوکت افسران ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے دورہ پرہوں گے ۔ عوام اس دورہ کے موقع پر لوک آیوکت افسران سے ملاقات کرکے رشوت ستانی ، انتظامی خرابی ، تعمیرات میں خر د برد وغیرہ سے متعلق شکایات پیش کرسکتے ہیں ۔ شکایت پیش کرنے کے لئے فارم نمبر 1اور2دورہ کردہ مقام پر شکایت کنندگان کو دئے جائیں گے ۔شکا

منااکھیلی؍23مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بیدر لوک آیوکت افسران ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے دورہ پرہوں گے ۔ عوام اس دورہ کے موقع پر لوک آیوکت افسران سے ملاقات کرکے رشوت ستانی ، انتظامی خرابی ، تعمیرات میں خر د برد وغیرہ سے متعلق شکایات پیش کرسکتے ہیں ۔ شکایت پیش کرنے کے لئے فارم نمبر 1اور2دورہ کردہ مقام پر شکایت کنندگان کو دئے جائیں گے ۔شکایت وصول کرنے والے افسران کاعہدہ ، نام ، ملاقات کامقام ،تواریخ ، وقت ، اور شکایتیں وصول کرنے کا مقام ذیل میں دیا جارہاہے۔ بیدر کے لوک آیوکت پولیس نائب جناب ایس جی کڑی گڈا ، بھالکی کو 24مئی کی صبح 10بجے تا1:30بجے کے درمیان بھالکی پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤز میں شکایتیں وصول کریں گے۔ بیدر کے لوک آیوکت پولیس انسپکٹر آرایس جاگیردار 24مئی کو صبح 10بجے تا1:30بجے دوپہر ہمناآباد کے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤز میں شکایتیں وصول کریں گے۔ بیدر کے لوک آیوکت پولیس انسپکٹر ڈاکٹر سدھا کر بی ایس 28مئی کو بسواکلیان کے دورہ پرہوں گے۔ صبح10بجے تا1:30بجے بسواکلیان کے گیسٹ ہاؤز میں شکایتیں وصول کریں گے۔ بیدر کے لوک آیوکت پولیس انسپکٹر ڈاکٹر سدھا کر بی ایس 30مئی کو اوراد کے دورہ پرہوں گے۔ صبح 10تا1:30بجے اوراد(بی) پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤز میںعوام سے شکایتیں وصول کریں گیبیدر کے لوک آیوکت پولیس ایس جی کڑی گڈا بیدر مستقر پر31مئی کو صبح 10بجے تا1:30بجے لوک آیوکت دفتر موقوعہ امبیڈکر چوک بیدر میں شکایتیں وصول کریں گے۔ یہ بات لوک آیوکت بیدر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT