Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بیدر منتقل کیا جانے والا پی ڈی ایس چاول کا ریاکٹ بے نقاب

بیدر منتقل کیا جانے والا پی ڈی ایس چاول کا ریاکٹ بے نقاب

ٹاسک فورس اور محکمہ سیول سپلائیز کی کارروائی
حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) شہر سے بیدر منتقل کئے جارہے پی ڈی ایس چاول کے ایک ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ بتایا جاتاہے کہ کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون اور سیول سپلائی کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے دوران 25 کنٹل چاول کے ساتھ ایک ڈی سی ایم گاڑی کو ضبط کرلیا گیا اور تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے غیر قانونی طور پر چاول کی منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور تین افراد 25 سالہ راشد حسین ساکن بھولکپور، 25 سالہ کے وجئے کمار اور 26 سالہ جی وجئے کمار ساکنان ظہیرآباد کو گرفتار کرلیا۔ ارشد راشن کارڈز دہندگان سے 8 روپئے فی کیلو چاول خرید کر 10 روپئے فی کیلو وجئے کمار اور اس کے ساتھی کو فروخت کرتا تھا اور یہ دونوں اس چاول کو بیدر ریاست کرناٹک میں 12 روپئے فی کیلو فروخت کرتے تھے۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس اور سیول سپلائیز محکمہ کے عہدیداروں نے مشترکہ کارروائی میں انہیں گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT