Sunday , July 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں آج جلسہ ’’ تحفظ شریعت و پیغام معراج مصطفی

بیدر میں آج جلسہ ’’ تحفظ شریعت و پیغام معراج مصطفی

بیدر-5؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالصمد منجوولا معتمد شعبہ نشر و اشاعت کے بموجب مرکزی تنظیم اہلسنت وجماعت بیدر کے زیر اہتمام مورخہ 6؍اپریل مطابق 19؍رجب المرجب بروز جمعہ بوقت بعد نماز عشاء بمقام احاطہ تاریخی جامع مسجد بیدر میں جلسہ بعنوان ’’تحفظ شریعت و پیغام معراج مصطفیﷺ ‘‘زیر صدارت ڈاکٹر محمد عبدالقدیر بانی سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر انعقاد عمل میں آئیگا۔جلسہ کوعلامہ سید محمد جیلانی اشرف کچھوچہ شریف صدر صوفی فیڈریشن آف انڈیا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔جناب سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف ثاقب حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابو الفیضؒ بیدر جلسہ کی سرپرستی کریں گے ۔ مولانا سیدمحمد جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین کولم پلی بانی رکن صوفی فیڈ ریشن آف انڈیا ، حضرت مولانا مفتی سید واقف شیخ الحدیث جامعہ صوفیہ کچھوچہ ، محمد تبریز حسین تاج صحافی حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت و خطاب کریں گے ۔جناب ضیاء الحسن جاگیردار سجادہ نشین بارگاہ شیر سوار بسواکلیان ،سید اشرف قادری نبیرہ حضرت حبیب شاہ قادری ہلی کھیڑ (بی) ،محمد خلیل احمدانجنئیر ، محمد نظام الدین پرنسپال رینوکا کالج بیدراور جناب شاہ حامد محی الدین قادری رونق شہ نشین ہوں گے۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز حافظ وقاری محمد نذیر احمد شرفی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ وقاری عبید اللہ خاں عطاری ہدیہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریںگے۔مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول علی باغ بیدر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ ۔

TOPPOPULARRECENT