Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں آج حج تربیتی کیمپ

بیدر میں آج حج تربیتی کیمپ

بیدر 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد خادم الحجاج و فیلڈ ٹرینر حج کمیٹی آف انڈیا برائے ضل عبیدرنے ایک صحافیت بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہیکہ ضلع بیدر کے عازمین حج 2014 کیلئے حج کمیٹی کا منظورہ تیسرا تربیتی اجتماع 24 اگست اتوار بمقام جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر کا بوقت صبح 10 بجے تا شام 5 بجے مقرر ہے ۔ اس تربیتی ک

بیدر 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد خادم الحجاج و فیلڈ ٹرینر حج کمیٹی آف انڈیا برائے ضل عبیدرنے ایک صحافیت بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہیکہ ضلع بیدر کے عازمین حج 2014 کیلئے حج کمیٹی کا منظورہ تیسرا تربیتی اجتماع 24 اگست اتوار بمقام جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر کا بوقت صبح 10 بجے تا شام 5 بجے مقرر ہے ۔ اس تربیتی کیمپ میں حاجیوں کو تربیت دینے کیلئے معروف عالم دین پیر طریقت حضرت علامہ شاہجمال الرحمن تشریف لار ہے ہیں ۔ ان کے علاوہ Logesti issues پر حاجیوں کو در پیش مسائل پر خود منصور احمد قادری فیلڈ ٹرینڈ تربیت دیں گے ۔ یہ تربیتی اجتماع الحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کی صدارت میں ہوگا جبکہ انتخابات کی نگرانی نائب صدر انجمن جناب سید صغیر احمد کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT