Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

بیدر میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

بیدر۔20؍اپریل۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بیدر کی معروف شخصیت جناب محمد مقبول احمد لشکری زمیندار مؤظف آئی پی سی سرکل کارنجہ پراجیکٹ بیدر نے ادائیگی عمرہ و زیارتِ مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کے بعد واپسی پر اہلیانِ محلہ نورخان تعلیم نے مسجدِ حضرت شاہ خاموش ؒ بیدر میں ایک تہنیتی تقریب کا الحاج محمد اکرام الدین صدر ڈسٹرکٹ الامین سوسائٹی بیدر کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ جناب محمد مشتاق احمد صدر ‘ اقبال الدین معتمد ‘ڈاکٹر جمیل احمد ہاشمی ‘سید مظفر الحق ‘شعیب اختر‘ سیف الدین ‘محمد شریف اور دیگر نے جناب محمد مقبول احمد کی بہ کثرت شالپوشی و گُلپوشی کی ۔اس موقع پر مولوی محمد فہیم الدین خطاب کرتے ہوئے ْ نصیحت کی کہ حج میں عمرہ ہے جو بھی صاحبِ اسطاعت ہو انھیں فوری حج کرلینا چاہئے ۔ورنہ آخرت میں آگ مزہ چکنا ہوگا۔محمد اقبال الدین الدین انجینئر نبی کریم ؐ کی سیرت کو جاننے پر زور دیا ۔اور بتایا کہ آپ ؐ ہمارے رہبر و رہنما ہیں ‘اسی لئے آپ ؐ کی زندگی کا ایک ایک پہلو لائقِ اطاعت ہے‘ تب ہی ہمارے دل ‘زندگیاں‘اور معاشرہ روشن ہوسکتے ہیں ۔جناب محمد مقبول احمد نے سفرِ عمرہ کے تاثرات بیان کئے اور حاضرین میں کھجور و زم زم پیش کرتے ہوئے سبھی کا اِظہار تشکرکیا ۔

TOPPOPULARRECENT