Wednesday , December 19 2018

بیدر میں جھرہ پرگت سماگمبھ کی سہ روزہ تقاریب

بیدر ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پربندھک کمیٹی گردوارہ سری نانک جھرہ صاحب بیدر گردوارہ سری مائی بھاگوجی جنواڑہ اور گردوارہ پنچ پیارے بھائی صاحب سنگھ جی جنواڑہ روڈ بیدر کی اطلاع کے بموجب 24 اپریل 2015ء کو 503سالہ جھرہ پرگت سماگمبھ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سہ روزہ تقاریب کے پہلے دن 24 اپریل کو صبح 7بے اکھنڈ پاٹ کا آغاز ہوگا جب

بیدر ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پربندھک کمیٹی گردوارہ سری نانک جھرہ صاحب بیدر گردوارہ سری مائی بھاگوجی جنواڑہ اور گردوارہ پنچ پیارے بھائی صاحب سنگھ جی جنواڑہ روڈ بیدر کی اطلاع کے بموجب 24 اپریل 2015ء کو 503سالہ جھرہ پرگت سماگمبھ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سہ روزہ تقاریب کے پہلے دن 24 اپریل کو صبح 7بے اکھنڈ پاٹ کا آغاز ہوگا جبکہ ساڑھے آٹھ بجے کیرتن دربار منعقد ہوگا ۔ 25 اپریل کو رین سبھا جی کیرتن ہوگا اور 26اپریل کو مقدس اکھنڈ پاٹ کی سماپتی ہوگی ۔ کیرتن کتھا دربار میںگیانی رنجیت ہیڈ گرنتی بنلہ صاحب بھائی چمن جیت سنگھ جی لال دلی والے ‘ حضوری راگی بھائی راج سنگھ جی دربار صاحب امرتسر‘ بھائی گرمکھ سنگھ جی راگی جگدھری والے ‘ بھائی کلونت سنگھ ممبئی پنجاب اینڈ سندھ بینک گردوارہ برھم پنگہ صاحب پنجاب ڈسٹرکٹ سنگت وغیرہ کیرتن پیش کریں گے ۔ 26 اپریل کو کیرتن کتھا کی سماپتی عمل میں آئے گی ۔ اسی دوران 24اپریل کو صبح 8بجے گردوارہ پنچ پیارے بھائی صاحب سنگھ جی کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر مقدس گروگرنتھ صاحب جی پڑھے جائیں گے ۔ صبح 10بجے اکھنڈ پاٹ کا آغاز ہوگا اور اس کے بعد کیرتن دربار منعقد ہوگا ۔ 25اپریل کو بھی کیرتن دربار جاری رہے گا ۔ 26اپریل کو صبح 10بجے اکھنڈ پاٹ کی سماپتی میں آئے گی اور اس کے بعد کیرتن کتھا دربار ختم ہوگا ۔ سردار بلبیر سنگھ صدر پربندھک کمیٹی نے گردوارہ پنچ پیارے کی افتتاحی تقاریب اور 503 سالہ جھرہ پرگت سماگمبھ میں سکھ پنتھ سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT