Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں طلبہ اسپورٹس کا انعقاد

بیدر میں طلبہ اسپورٹس کا انعقاد

بیدر۔ 9 ؍ ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ۔ محکمہ پری یونیورسٹی بورڈ اور آر آر کے سمیتی کی جانب سے بیدر میں پی یو کالجس کے طلباء کے اسپورٹس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں شہر کے معروف شاہین ادارہ جات کے پی یو سی کے طلباء کی ٹیم نے ضلعی سطح پر فٹبال کے فائنل میاچ میں این ایف پی یو کالج کی ٹیم کو تین گول کرکے فائنل میاچ کی فاتح ٹیم کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ شاہین پی یو کالج کی ٹیم نے فائنل میاچ  میں اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کی دلچسپی بڑھائی اور این ایف پی یو کالج کی فٹبال ٹیم کو تین گول کرکے فائنل میں میاچ میں کامیابی حاصل کرکے ریاستی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ میںاپنی رسائی حاصل کرلی ۔ شاہین پی یو کالج کی فٹبال ٹیم کے کیاپٹن محمد ندیم اور ٹیم کے فزیکل انسٹراکٹر عبدالقادر رائچوری نے ٹیم کی کامیابی پر مسرت کا اِظہار کیا ۔ شاہین ادارہ جات کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالقدیر نے شاہین پی یو کالج کے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمنائوں کا اِظہار کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔ مذکورہ بالا فٹبال ٹورنمنٹ میں بیدر ضلع کی 8 فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ شاہین پی یو کالج کی ٹیم ریاستی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ کیلئے بلاری روانہ ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT