Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں گرو گوبند سنگھ کے جنم اتسو کا انعقاد

بیدر میں گرو گوبند سنگھ کے جنم اتسو کا انعقاد

بیدر /17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پربندھک کمیٹی گردوارہ سری نانک جھرہ صاحب بیدر کے زیر اہتمام سری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کا 349 جنم دن عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ 14 جنوری کو مقدس اکھنڈ پاٹ سے اتسو تقاریب کا آغاز ہوا، جس کا 16 جنوری کو اختتام عمل میں آیا۔ پروگرام کے مطابق سری گرو گرنتھ صاحب جی مہاراج کی پرکاش نچھاور کرنے کے بعد سکھ پرچار اسٹوڈنٹس کی جانب سے پنچ بانی کا پاٹ اور کیرتن پیش کیا گیا۔ اکھنڈ پاٹ صاحب اور دیوان کی سماپتی عمل میں آئی۔ شام چار بجے احاطہ گردوارہ سے نگر کیرتن جلوس کا آغاز ہوا، جو گرونانک کالونی میں واقع پہاڑی نشان صاحب سے گزرتا ہوا آٹھ بجے شب واپس گردوارہ پہنچا۔ صبح سے ہی احاطہ گردوارہ میں گرو کے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ حضوری راگی جتھے اور ایر فورس سنگت نے کیرتن پیش کیا۔ گردوارہ سری نانک جھرہ صاحب، گردوارہ سری مائی بھاگو جنواڑہ اور گردوارہ بھائی صاحب سنگھ جی جنواڑہ بیدر کے زیر اہتمام منعقدہ اتسو میں محترمہ ریشما کور نائب صدر گرونانک تعلیمی ادارہ جات نے انتظامات کی نگرانی کی، جب کہ گیانی دربارہ سنگھ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور ہیڈ گرنتھی سردار ہرپال سنگھ نے ارداس کیا۔

TOPPOPULARRECENT